جرمن وزیر اقتصادیات کا دورہ ایران ایک ناخوشگوار واقعے کے ساتھ انجام پذیر

111

برلن 5 اکتوبر (اے پی پی) جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریئل کا دورہ ایران ایک ناخوشگوار واقعے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابقوزیر اقتصادیات نے گزشتہ روز ایرانی پارلیمان کے سپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات کرنا تھی تاہم لاریجانی نے کوئی وجہ بتائے بغیر آخری لمحات میں یہ ملاقات منسوخ کر دی۔ مبصرین کا خیال ہے کہ غالباً ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال اور شام اور اسرائیل کے حوالے سے ایرانی پالیسی سے متعلق گابریئل کے ناقدانہ بیانات اس ملاقات کی منسوخی کی وجہ بنے۔ اس واقعے سے قطعِ نظر جرمن معیشت کے سرکردہ نمائندوں نے ایران میں اپنے سہ روزہ قیام کو کامیاب قرار دیا ہے۔