جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی، بلاول بھٹو زرداری

385
جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی، بلاول بھٹو زرداری

برلن ۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی، دونوں ممالک کے مابین باہم دلچسپی کے امور بشمول پاکستان میں سیلابی صورتحال، ماحولیاتی عملداری میں تعاون، ماہر افرادی قوت کے تبادلے اور تربیت، ماحول دوست توانائی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے بارے میں بات ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر جرمن حکومت کی فراہم کردہ امداد کے شکرگزار ہیں بالخصوص آج کے 10ملین یورو کی اضافی امداد کے ساتھ جرمنی کی جانب سے دی جانے والی مجموعی امداد 60ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔