جرمن چانسلر انجیلامرکل کی امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید

برلن۔ 11 جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جی سیون سمٹ کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن پیشرفت ہے لیکن یورپی یونین امریکی اضافی محصولات پر مشترکہ جوابی اقدامات اٹھائےں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی …

برلن۔ 11 جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جی سیون سمٹ کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن پیشرفت ہے لیکن یورپی یونین امریکی اضافی محصولات پر مشترکہ جوابی اقدامات اٹھائےں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی سیون سمٹ کا نتیجہ اچھا نہیں رہا۔ اس گروپ کے مشترکہ بیان میں ایک دوسرے سے اختلاف کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ادھر امریکا نے اجلاسکی ناکامی کا الزام کینیڈا پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ’پیٹھ میں چھرا گھونپا‘ ہے۔