جرمن چانسلر انجیلا مرکل نائجر پہنچ گئیں

112

نیامی ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)جرمن چانسلر انجیلا مرکل براعظم افریقہ کے تین ملکی دورے کے سلسلے میں نائجر پہنچ گئیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر کی نائجر کے صدر محمد یوسف سے ملاقات کے دوران پناہ گزینوں کے موضوع کو مرکزی اہمیت حاصل ہو گی۔ غربت کے شکار ملک نائجر کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد لیبیا کے راستے یورپ آنے کی کوشش کرتی ہے۔ انجیلا مرکلمالی سے نائجر پہنچی ہیں۔ مالی کے صدر ابراہیم ابو بکر کیتا سے ملاقات کے دوران ان کا کہا تھا کہ جرمنی مالی کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانا چاہتا ہے۔