33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمن چانسلر کا مہاجرین کی جلد واپسی کے منصوبہ پر غور

جرمن چانسلر کا مہاجرین کی جلد واپسی کے منصوبہ پر غور

- Advertisement -

برلن ۔ 09 فروری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل جرمنی سے واپس جانے یا بھیجے جانے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ چاہتی ہیں۔ جرمن ہفت روزہ جریدے درشپیگل کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے مرکل ایک سولہ نکاتی منصوبہ اپنانا چاہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں کے دوران مہاجرین کی طرف سے دی گئی سیاسی پناہ کی زیادہ تر درخواستیں مسترد ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جریدے کے مطابق اس حوالے سے برلن میں ایک خصوصی مرکز بھی قائم کیا جائے گا، جہاں سے تارکین وطن کو اجتماعی طور پر واپس ان کے آبائی ملکوں میں بھیجا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=41619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں