- Advertisement -
برلن ۔ 18ستمبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے الجزائر کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط کے فروغ کی بات کی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیکا سے ملاقات میں انجیلامرکل نے مہاجرین اور پڑوسی ملک لیبیا کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الجزائر سٹی میں قائم ایک جرمن سکول کا بھی دورہ کیا۔ جرمنی 2017ءمیں الجزائر کا چوتھا بڑا تجارتی پارٹنر تھا۔ دو سو سے زائد جرمن کمپنیوں کی شاخیں اس شمالی افریقی ملک میں قائم ہیں۔گزشتہ ایک دہائی میں جرمن چانسلر کا یہ پہلا دورہ الجزائر تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114124
- Advertisement -