جرمن چانسلر یوکرائنی صدر سے ملاقات کریں گی

71

برلن ۔ 6 اپریل (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل12 اپریل کو یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ میرکل کے ترجمان نے اس خدشے کو مسترد کیا ہے کہ یہ ملاقات یوکرائنی انتخابات میں مداخلت قرار دی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرائنی عوام اپنا جمہوری فیصلہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دینے والے ہیں۔ ترجمان کے مطابق میرکل اور پوروشینکو اس ملاقات میں بعض اہم معاملات کو زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پوروشینکو صدارتی الیکشن کا پہلا مرحلہ وولودیمیر زیلنسکی سے ہار چکے ہیں۔21 اپریل کو دوسرے مرحلے کی فیصلہ کن پولنگ میں پوروشینکو اور زیلنسکی مدِمقابل ہوں گے۔