جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

224
جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزارت قانون انصاف نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے،

منگل کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو3سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیاگیاہے۔جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں ۔