جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

109
APP42-14 ISLAMABAD: February 14 - Chairman NAB, Justice (Retd) Javed Iqbal chairing Executive Board Meeting at NAB headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر، سابق ایم این اے غلام ربانی کھر، سابق سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ سمیت دیگر افراد کے خلاف 13 انکوائریوں، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 7 انکوائریوں اور سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری اور دیگر کے خلاف 3 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع کی بدعنوانی کا ریفرنس کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں، نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مو¿قف معلوم کرے گا جس کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں13 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میںغلام ربانی کھر، سابق ایم این اے، حنا ربانی کھر سابق وفاقی وزیر کے خلاف 2 انکوائریز، شاہد اشرف تارڑ سابق سیکرٹری مواصلات و چئیرمین این ایچ اے اور دیگرکے خلاف 2 انکوائریز، صدیق الفاروق سابق چیئرمین متروکہ املاک بورڈ، بیرسٹر شیخ عابد وحید سابق منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال اور دیگر، سابق چئیرمین متروکہ املاک بورڈ اور افسران/اہلکاران اور دیگر، ڈاکٹر محمد التمش اور دیگرکے خلاف 2 الگ انکوائریاں، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے سی ای اوز اور ایڈمینسٹریٹو افسران اور دیگر، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے افسران /اہلکاران، بھائی خان لاکھو، سیف اللہ مگسی سرکل محکمہ آبپاشی، شفقت حسین واڈو، جاوید میمن، منور بزدار، چیف انجینئر، عبدالمجید ایکسین اور دیگر، علی احمد لنڈ، ایڈمنسٹریٹو میونسپل کمیٹی روہڑی اور دیگر شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7انو یسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف 3 انویسٹی گیشنز، میسرز ٹی ایم کے شوگر ملز کراچی اور دیگر، کے پی ٹی آفیسرز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگر، نور محمد لغاری، سابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن حکومت، محمد علی خاصخیلی، پرنسپل سیکرٹری ٹو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور دیگر، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگر شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فاٹا ہیلتھ سروسز ڈائریکٹریٹ کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مزید قانونی کارروائی کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں لبنیٰ صلاح الدین سابق چیف انسپکٹر سٹیمپس، بورڈ آف ریونیو، حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران اور میسرز چائینہ انٹرنیشنل واٹر اینڈ الیکٹرک کارپوریشن اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن چیف سیکرٹری سندھ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںسابق چیئرمین متروکہ املاک بورڈ آصف ہاشمی، پرائیویٹ سیکرٹری ظفر اقبال، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر قصور اکرم جوئیہ اور دیگر کا معاملہ مزید قانونی کارروائی کیلئے وزارت مذہبی امور کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع اور دیگر کی کوئٹہ سے اسلام آباد بدعنوانی کا ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست قانون کے مطابق مسترد کر دی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںکامران لاشاری سابق چئیرمین سی ڈی اے، غلام سرور سندھو، سابق ڈائریکٹر اربن پلاننگ سی ڈی اے ، منیر جیلانی، سابق ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن سی ڈی اے، محمد حسنین گل منیجنگ ڈائریکٹر میسرز ڈپلومیٹک شٹل اینڈ ٹرانسپورٹ سروس، نصرت اللہ، سابق ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سی ڈی اے اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر غیر قانونی طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈپلومیٹک شٹل اینڈ ٹرانسپورٹ سروس کا غیر قانونی ٹھیکہ اور لائسنس دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 408.32 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اورنگزیب سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا، اصغرخان، سابق ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرسی ڈی ڈبلیو اے، میسرز آئیڈیل ہائیڈرو ٹیک سسٹمز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر/ ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور ”پینے کا صاف پانی سب کےلئے“ منصوبے کےلئے مختص فنڈز میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 195.043 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںعاشق علی لکھن ،سابق ایکسئین ھالہ ڈویثرن محکمہ آبپاشی اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظورری دی گئی۔ملزم پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پرتقریباَ 3کروڑ98لاکھ46ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈی ایچ اے کے افسران /اہلکاران اور اے کے ڈی ریئل اسٹیٹ اور دیگرجبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روہڑی و دیگر اور محمد شریف مغیری ایکسئین محکمہ آبپاشی جیکب آباد و دیگر ،داد ڈویژن کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریاں جبکہ میسرز ٹی اینڈ این پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد کے ڈائریکٹر اور دیگرکے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کے مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے ”احتساب سب کےلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان سے ہے، نیب افسران اپنے فرائض ایمانداری، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں۔