جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

کراچی ۔ 11نومبر (اے پی پی) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے جمعہ کو گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاﺅس کراچی میں منعقد ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری میں جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے صوبہ سندھ کے 31 ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے انجام دئے۔