اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):جسٹس سردارلیاقت حسین نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کےمستقل چیف جسٹس کے عہدہ کاحلف اٹھالیا۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان سے حلف لیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبان جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان، جسٹس چوہدری خالد رشید، وزیر قانون میاں عبدالوحید، میاں وحید، وزیر پاور ڈویلپمنٹ چوہدری محمد رشید، وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ چوہدری یاسر سلطان، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال، جائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل آزاد جموں و کشمیر علی اکبر خٹک، قائمقام انسپکٹرجنرل پولیس یٰسین قریشی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان،
سیکرٹری قانون چوہدری محمد سجاد، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ چوہدری مجید احمد، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف اعوان، سیکرٹری سروسز سردار ظفر علی خان، ڈسٹرکٹ و سیشن جج جہلم ویلی چوہدری محمد منیر، ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ راولاکوٹ منیر احمد فاروقی، ڈسٹرکٹ و سیشن جج باغ فاروق محمود، ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور چوہدری محمد فیاض، ڈسٹرکٹ و سیشن جج نیلم عبدالوحید مغل، ڈسٹرکٹ و سیشن جج کوٹلی راجہ شمریز خان، ڈسٹرکٹ و سیشن جج سدھنوتی ارباب اعظم خان، ڈسٹرکٹ و سیشن جج حویلی سید وسیم احمد گیلانی، ڈسٹرکٹ و سیشن جج بھمبر محمد ادریس بھٹی،
ڈسٹرکٹ و سیشن جج مظفرآباد جہانگیر احمد، ضلع قاضی میرپور عبدالخالق عتیق، ضلع قاضی مظفرآباد محمد محفوظ، ضلع قاضی نیلم عبدالشکور، وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل عقاب احمد ہاشمی، چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی بار کونسل چوہدری وسیم صابر، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ، صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن سید انیس الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری محمد حسین ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن کوٹلی آفتاب انجم ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن باغ سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ،
صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن سدھنوتی سردار ظریف اسلم ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری منظور حسین آزاد ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن جہلم ویلی سید شجاعت علی گیلانی ایڈووکیٹ، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن حویلی (کہوٹہ) فاروق گجر ایڈووکیٹ،صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن نیلم بشارت احمد میر ایڈووکیٹ، سکندر سعید ایڈووکیٹ، اضرار علی ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری قانون محمد سجاد نے نوتعینات چیف جسٹس عدالت عالیہ آزادجموں وکشمیر کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔