جسٹس سردار طارق مسعود کوئی ٹوئٹر اکائونٹ استعمال نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی کوئی آئی ڈی ہے ، ترجمان سپر یم کورٹ

236
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نہ تو کوئی ٹوئٹر اکائونٹ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی کوئی آئی ڈی ہے ۔

منگل کو جاری ایک بیان میں ترجمان سپریم کورٹ نے جسٹس سردار طارق مسعود کے نام سے ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ ، جو سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز بلاک کرنے اور مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔