جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

359

کوئٹہ۔ 14 فروری (اے پی پی):جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعے کو گورنر ہائو س میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محمد کامران ملاخیل، جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبد اللہ بلوچ، جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا، جسٹس سردار احمد حلیمی، جسٹس محمد ایوب خان، جسٹس نجم الدین مینگل، سابق گورنر امان اللہ یاسین زئی ،ماتحت عدلیہ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر افراد شریک تھے۔