اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہفتہ کو یہاں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے سپریم کورٹ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ چیف جسٹس محمد ثاقب نثار بطور قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان خدمات سرانجام دیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں …
جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہفتہ کو یہاں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے سپریم کورٹ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ چیف جسٹس محمد ثاقب نثار بطور قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان خدمات سرانجام دیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج صاحبان، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججزصاحبان ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سینئر وکلاءاور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی۔








