22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںجس دن علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے اگلے...

جس دن علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے اگلے ہی دن عدم اعتماد آجائے گا، گورنر خیبرپختونخوا

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم جب چاہیں خیبرپختوخوا میں عدم اعتماد لا سکتے ہیں، جس دن علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے اگلے ہی دن عدم اعتماد آجائے گا۔میڈیا کو دی گئی اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم جب چاہیں خیبرپختوخوا میں عدم اعتماد لا سکتے ہیں،

قلعہ بالاحصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے گنڈاپور ہدایت پر عمل کرتے ہیں، جب بھی ہمارے نمبر پورے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو 6 سینیٹر بنے ہیں، ان میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آسکتا، پی ٹی آئی کے باقی 5 سینیٹرز میں سے بھی ایک ہمارا ہے، وقت آنے پر ہمارے لیے ووٹ دے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں