حیدرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ اینمل ہسبینڈری جامشورو کی جانب سے جشنِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر عدنان منیر تنیو نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال کے ہمراہ لائیو سٹاک آفس میں قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرےلگائے گئے ۔ بعد ازاں آفس کے احاطے میں پودے لگائے گئے اور جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ای ڈی سی ٹو ڈاکٹر عدنان منیر تنیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کے عنوان سے تقریبات کا سلسلہ یکم اگست سے جاری ہے۔ تقریب میں مختیارکار ہیڈکوارٹر نسیم تنیو، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر علی میمن، ویٹرنری ڈاکٹر ریاض چنا، ڈی سی آفس جنرل برانچ رفیق خاص خیلی، ڈاکٹر شاہنواز، ڈاکٹر امجد راجپوت، ڈاکٹر مظفر خشک، لیڈی ویٹرنری ڈاکٹرز سمیت لائیو سٹاک محکمے کے عملے نے بھی شرکت کی۔