24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںجشنِ آزادی کی مناسبت سے ملتان میں شاندار سائیکل ریس کا انعقاد

جشنِ آزادی کی مناسبت سے ملتان میں شاندار سائیکل ریس کا انعقاد

- Advertisement -

ملتان۔ 10 اگست (اے پی پی):حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیرِاہتمام گرینڈ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ۔سائیکل ریس ہائیکورٹ چوک سے شروع ہو کر عیدگاہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے ریس کا افتتاح کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم، ایس این اے محمد آصف اقبال سمیت ضلعی حکام شریک تھے۔

ریس میں بائیکرز کلب، سول سوسائٹی اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکانے ملی جذبے کے تحت قومی پرچم لہرا کر آغاز کیا۔ مقابلے میں محمد قاسم نے پہلی، محمد اشفاق نے دوسری اور محمد حذیفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے فاتحین میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کر رہی ہے، جن میں گرینڈ میوزیکل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں