21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیجشن آزادی، اسلام آباد میں مختلف تقرےبات کو حتمی شکل دیدی گئی

جشن آزادی، اسلام آباد میں مختلف تقرےبات کو حتمی شکل دیدی گئی

- Advertisement -

جشن آزادی، اسلام آباد میں مختلف تقرےبات کو حتمی شکل دیدی گئی، آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج میں آزادی میلہ سجے گا،سائیکل ریس ہو گی،روز اینڈ جیسمین گارڈن سے آزادی ٹرین چلے گی، 13 اور14 اگست کی درمیانی شب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںمیٹرو پولیٹین کاروپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)اور سی ڈی اے نے جشن آزادی کی تقریبات کو جوش و جذبے کے ساتھ اورشایانِ شان طریقے سے منائے کے لئے مختلف تقرےبات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ان تقریبات میں جڑواںشہروں اسلام آباد و روالپنڈی کے شہری شرکت کریں گے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد مےںملک کا 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ کلچر ثناءاللہ امان نے کہا کہ جشن ِ آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج میں آزادی میلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چارواں صوبوں بشمول آزاد کشمیر ،گلگت اور بلتستان کے فنکارملی نغموں اور ترانوں سے عوام کو محظوظ کریں گے۔ آزادی میلہ میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 14 اگست کو ایک آزادی سائیکل ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔ یہ ریس آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج سے شروع ہو کرزیرو پوائنٹ اور آئی ایٹ انٹر چینج سے گذر کر براستہ گارڈن ایونیو آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج پر ہی اختتام پذیر ہو گی۔ اسی طرح بچوں کی تفریح کے لیے یومِ آزادی کے موقع پرروز اینڈ جیسمین گارڈن سے آزادی ٹرین بھی چلائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں