اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹاپ فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔