جشن آزادی روشنی کپ فٹ بال کا نمائشی میچ اسوا اکیڈمی نے جیت لیا

95

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)جشن آزادی روشنی کپ فٹ بال کا نمائشی میچ اسوا اکیڈمی نے جیت لیا، میچ کے مہمان خصوصی روشی سپورٹس ویئر کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد روشن تھے، آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض صدیق بنگش نے انجام دیئے۔کک اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد زاہد قریشی بھی موجود تھے۔ اسوا اکیڈمی نے کک آف اکیڈمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-5 گول سے ہرا دیا، وقفے تک اسوا اکیڈمی کو 1-3 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں کک اکیڈمی اور اسوا اکیڈمی نے بالترتیب مزید تین اور دو گول کئے، اسی طرح اسوا اکیڈمی 4-5 گول جیت لیا۔ ودود خان نے دو گول جبکہ نواز احمد،لقمان خان اور خلیل نے ایک ایک گول کیا،کک آف اکیڈمی کی جانب سےاشب ہاشمی، حیدر، فیصل اور ولید نے ایک ایک گول کیا۔ کک اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد زاہد قریشی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کک اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور کھلاڑیوں کو ہوم گراو¿نڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے تھا لیکن کھلاڑی ایسا نہ کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند بات ہے اور کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔