کوئٹہ۔02 اگست(اے پی پی)قاری مولاناخوشی محمد قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس سال بھی جشن آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ زندہ قومیں جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ،آزادی ایک نعمت ہے ،ملک بھر کی طرح جعفرآباد، گنداخہ میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ پاکستان ہمارا وطن ہے اور خوشحال ومضبوط بلوچستان مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی علامت ہے۔ جشن آزادی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ صوبے کے نوجوان اب بدلتے، جاگتے اور ابھرتے ہوئے بلوچستان کا حصہ بن کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گنداخہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ معاشرے میں علماءکرام کوانتہائی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے درمیان مذہبی رواداری، بھائی چارہ اور اخوت کی فضاءکو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65496