- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ویٹ لیفٹنگ مقابلے 14 اگست کو ہونگے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ترجمان محمد راشد ملک نے بتایا کہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنوں کو اس سلسلہ میں ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے، اپنے علاقوں میں14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلہ میں مقابلوں کا انعقاد شان و شوکت سے کروانے کے انتظامات کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65615
- Advertisement -