فیصل آباد۔11 اگست (اے پی پی )جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی میں بوائز اور گرلز کے مابین کوئز اور مشاعرہ کے مقابلے ہوئے ۔ ڈائریکٹر کالجز امداد اﷲ چوہدری نے مقابلوں کی نگرانی اور پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔کوئز اور مشاعرہ کے مقابلہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس عبداﷲ پور کے نفیس احمد نے پہلی ‘ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ کے محمد عثمان نے دوسری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد کے اسرار احمد قاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ گرلز کے مابین کوئز مقابلہ اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ کی طالبہ آمنہ ندیم نے جیت لیا ۔ غلام محمد آباد کالج کی کوثر نساءنے دوسری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی کی حرا کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مشاعرہ کے مقابلہ میں اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ کی طوبی طاہر نے پہلی ‘ گلستان کالونی کی حرا کنول نے دوسری اور غلام محمد آباد کی عائشہ اصغر تیسرے نمبر پر رہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65506