23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیجشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں فیصل آباد آرٹس کونسل کے...

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی و ملی نغمات پر مشتمل ڈی وی ڈی ” ہم ہیں پاکستانی “ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد۔11 اگست (اے پی پی )جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی و ملی نغمات پر مشتمل ڈی وی ڈی ” ہم ہیں پاکستانی “ کی تقریب رونمائی استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس میں فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے اور بچوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر جوزف ارشد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر سسل ایس چوہدری ‘ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی وی ڈی البم میں شامل ملی نغموں اور ترانوں کی دھنیں اور شاعری بشپ آف فیصل آباد کی تخلیق ہیں اور ملی نغموں پر گلو کاروں حمیرا چنا ‘ غلام عباس ‘ندیم عباس لونے والا‘ صائمہ جہاں ‘ ڈینئل اور شکیل نے فن کا جادو جگایا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65510

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں