جشن آزادی ہاکی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 3-4 گول سے شکست دیدی

128

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) جشن آزادی ہاکی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3-4 گول سے شکست ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئین کاشف جواد، اولمپئین عباس حیدر ، سابق انٹرنیشنل سبطین رضا اور علی مسرت نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ، علامہ اقبال الیون کی جانب سے تسنیم عثمانی ، محمد علی اور عاصم عباسی نے ایک ، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا۔ یہ میچ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام میں یوم آزادی کی مناسبت سے کھیلا گیا۔