جشن آزادی ہاکی نمائشی میچ میں راولپنڈی کلر نے راولپنڈی وائٹ کو 1-3 گول سے ہرا دیا

119
جشن آزادی ہاکی نمائشی میچ

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):جشن آزادی ہاکی نمائشی میچ میں راولپنڈی کلر نے راولپنڈی وائٹ کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔میچ کے مہمانان خصوصی اخلاق عثمانی اور چوہدری رحیم تھے۔

اس موقع پر میچ ارگنائزرز طاہر شیرازی، ظہیر الحق، عبدالرشید ،محمد زاہد اور اظہر کیانی بھی موجود تھے۔ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائیز جمیل بٹ صاحب اور احسان بابر نے انجام دیئے۔

جشن آزادی فیسٹول 2023 شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں ڈی ایس او توحید عباسی کی زیر نگرانی 14 اگست کی مناسبت سے ہاکی میچ راولپنڈی کلر اور راولپنڈی وائٹ کے مابین میچ کھیلا گیا۔راولپنڈی کلر کے کپتان مہتاب ملک اور راولپنڈی وائٹ کے کپتان شرجیل اقدس تھےایک زبردست میچ کے بعد راولپنڈی کلر نے راولپنڈی وائٹ کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر جشن آزادی فیسٹول 2023 کی ٹرافی اپنے نام کی۔