جشن نوروز کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کا اقدام خوش آئند ہے، ڈاکٹر زاہد انور خان

140

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) بین الاقوامی امور کے ماہرڈاکٹر زاہد انور خان نے کہا ہے کہ جشن نوروز کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کا اقدام خوش آئند ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ صحیح معنوں میں احسن اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کی حمایت کی ہے اور یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ زاہد انور نے کہا کہ اتنے دنوں تک باڈر بند رہنے سے افغانستان کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ ایسے اقدامات سے کس قدر معاشی و معاشرتی نقصان ہوتے ہیں۔