لاہور۔9فروری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں جشن پنجابی کی دھوم ہے۔ماں بولی زبان میں چپے چپے پر پھیلی ثقافت کے چرچے ہورہے ہیں۔جشن پنجابی میں عوام کی جوں در جوں شرکت میلہ کا سا سماں پیش کر رہی ہے۔الحمرا میں ہماری ثقافت کی خوشبو چار سو عام ہے۔پنجابی بولی کے زیر اہتمام یہ میلہ تاریخ میں اپنا انمٹ اثرات نقوش کرئے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین الحمرا رضی احمد نے کہا کہ الحمرا میں خوشحال ترقی کرتے پنجاب کی قدروں کی سج دھج عروج پر پہنچ گئی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سید توقیر حیدر کاظمی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ سونے جیسی دھرتی میں نیلے آسمان تلے پیلے پھول کھیتوں کھلیانوں کی زینت بن گئے۔پنجابی پرفارمنس،مشاعرے، گفتگو کے سیشن،کھانے پینے کے اسٹالز،اور روایتی ملبوسات کے اسٹالز سب کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557892