کوئٹہ۔ 08 نومبر (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالمجیدبادینی نے کہا ہے کہ جعفر آباد کے عوام کو صحت کی بہترین سہو لیات فراہم کرنا اولین تر جیح ہے ، ٹی بی کے مریضوں کے لیئے ایکسرے مشین فراہم کردی گئی ہے تا کہ عوامی کی مشکلات میں کمی آسکے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سول ہسپتال ڈیرہ اللہ کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں ناقص انتظامات پر انتطامیہ پر برہمی کا اظہار بھی کیا ۔
ایم پی اے عبدالمجیدبادینی نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اوررمریضوں کی عیادت بھی کی ہسپتال انتظامیہ کوفوری طورپرحکم دیا کہ خواتین اوربچوں کاخاص خیال رکھاجائے گا ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے ان کے مسائل سنے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالمجیدبادینی نے نئی ایکسرے مشین کاجائزہ بھی لیا ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالمجیدبادینی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال کی حالت بہترسے بہتربنائیں تاکہ غریب لوگ پرائیوٹ ہسپتال جانے کی زحمت نہ کریں ،ڈیرہ اللہ یارہسپتال میں دل کے مریضوں کے لیے بھی وارڈ بنائی جائے گی۔