جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، ہمارے پاس جواب دینے کی مکمل صلاحیت ہے، جنرل آصف غفور

96

راولپنڈی ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دراندازی کی کوشش پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کا دن یاد دلایا اور کہا کہ مت بھولو 27 فروری کو یہی فوج تھی اور اس کا یہی بجٹ تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جواب دینے کی مکمل صلاحیت ہے، یاد رکھو، پاکستانی مسلح افواج کے پیچھے بجٹ نہیں بلکہ افواج کا عزم اور متحد قوم ہے۔