جعلی نیب افسران بن کر سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے جعلی نیب افسران بن کر سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر لوٹ مار میں ملوث ملزمان نہار علی اور سمیع اﷲ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے نیب کے مقدمات میں اپنے منتخب کردہ متاثرین کو من گھڑت اور جعلی نوٹسز بھیجے، ملزمان سے …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے جعلی نیب افسران بن کر سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر لوٹ مار میں ملوث ملزمان نہار علی اور سمیع اﷲ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے نیب کے مقدمات میں اپنے منتخب کردہ متاثرین کو من گھڑت اور جعلی نوٹسز بھیجے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ملزمان کو جمعرات کو احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply