جعل سازوں سے ہوشیار رہیں ، امریکا میں سعودی سفارت خانے کا شہریوں کو انتباہ

42

ریاض ، واشنگٹن ۔10جولائی (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں اور عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جعل سازوں سے ہوشیار رہیں جو خود کو سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرتے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق واشنگٹن میں قائم سعودی سفارت خانے کی جانب سے انتباہی پیغام میں کہا گیا کہ سعودی شہری یا دیگر افراد ایسی کسی بھی مشکوک ٹیلی فونک کال یا پیغامات کا جواب نہ دیں جو حقیقت میں سفارتخانے کی جانب سے ارسال نہیں کیے جاتے۔

انتباہی بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کسی بھی صورت میں کوئی بھی رقم نہ ادا کی جائے، اگر کسی بات کی وضاحت درکار ہوتو براہ راست سفارتخانے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے بعض جعل ساز خود کو سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں سے رقم حاصل کرنے کےلیے انہیں کال یا سوشل میڈیا اکاونٹ پر رابطہ کرتے ہیں۔اس حوالے سے امریکا میں قائم سعودی سفارت خانے کو اطلاع ملی جس پرسفارتخانے کی جانب سے انتباہی پیغام جاری کیا گیا تاکہ لوگ جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔