28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںجعل سازی سے دوسال سے پنشن وصول کرنے والے سے 7 لاکھ...

جعل سازی سے دوسال سے پنشن وصول کرنے والے سے 7 لاکھ 83 ہزار 74 روپے ریکور

- Advertisement -

سرگودھا۔30اگست (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھانے جعل سازی سے دوسال سے پنشن وصول کرنے والے سے مبلغ 7 لاکھ 83 ہزار 74 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عبدالزاق ڈوگر کو درخواست موصول ہوئی کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبری29جنوبی کی ایک ریٹائرڈ ٹیچر جو کہ عرصہ دو سال سے فوت ہو چکی ہیں اُن کا بیٹا فراڈ اور دھوکہ دہی سے اپنی والدہ کی پنشن وصول کر رہا ہے اور وفات کے متعلق محکمہ کو آگاہ بھی نہیں کیا۔

- Advertisement -

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال کو سپرد کی۔ جس پر انکوائری آفیسرتصورعباس بوسال نے دورانِ انکوائری ریٹائرڈ ٹیچر کے بیٹے سے مبلغ 7 لاکھ 83 ہزار 74 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے۔ الزام علہیان کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں