28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںجلاؤ گھیراؤ سے کھلنے والی کھڑکی کو بند کرنا ضروری ہے ،میاں...

جلاؤ گھیراؤ سے کھلنے والی کھڑکی کو بند کرنا ضروری ہے ،میاں جاوید لطیف

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں اور جلاؤ گھیراؤ سے کھلنے والی کھڑکی کو بند کرنا ضروری ہے جبکہ 2017 کے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جانا چاہیے ۔ منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پارلیمان کے قوانین پہلے بھی موجود تھے اور اب تحقیر پارلیمنٹ کے حوالے سے نیا قانون بھی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ کہہ رہا ہے کہ ہم غیرسیاسی ہیں مگر کیا باقی ادارے بھی غیرسیاسی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جلاؤ گھیراؤ اور حملوں کی منصوبہ بندی ایک سال سے ہو رہی تھی، ان حملوں سے جو کھڑکی کھولی گئی ہے اس کو بند کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے ملزم کو مرسڈیز پر عدالت بلایا گیا اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فریق کو کہا جاتا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ہمیں سسلین مافیا کہا جاتا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اہم ریاستی اور عسکری تنصیبات پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیااور اس کے لیڈر کو مرسڈیز گاڑی میں بلوایا جاتا ہے، ہم نے آئین شکنی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے کرداروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔18 ۔2017 میں ایک کھلنڈرے کو اس قوم پر مسلط کیا گیا، جو شخص ساری زندگی ایک روپیہ نہیں کما سکا اسے قومی خزانہ پر بٹھا دیا گیا، جب تک اصل کرداروں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک عمران خان کی سہولت کاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے، عمران خان عالمی قوتوں کا آلہ کار ہے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والے سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہونا چاہئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363602

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں