لاہور۔17جنوری (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں پولیس تھانہ شادمان کو جلانے، عسکری ٹاور پر حملہ اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں نامزد سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت وکلاء کی عدم پیشی پر یکم فروری تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،ان مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔