جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں توسیع

101
Lahore Anti-Terrorism Court

لاہور۔19فروری (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس میں جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں آٹھ مارچ تک توسیع کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی

سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ان کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی،پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے،عدالت نے ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں 8 مارچ تک توسیع اور پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔