جلائو گھیرائو ودیگر مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

25

لاہور۔4جولائی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرائو سمیت دیگر الزامات کے تحت درج پانچ مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث ملتوی کردی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی عسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں کارروائی دس جولائی تک ملتوی کردی۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔

عدالت نے زمان پارک ،مغلپورہ اور جناح ہائوس کے باہر گاڑی جلانے کے مقدمے میں سماعت نو جولائی تک ملتوی کردی۔