جلالپورپیروالا ، ٹر الر ٹول پلازے سے ٹکرا گیا ،ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہو گئے

98

جلالپورپیروالا ۔ 28 مئی (اے پی پی):جلال پور پیر والا میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر ٹول پلازہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ ڈرائیور کے نیند میں چلے جانے کے باعث پیش آیا،حادثے میں زخمی ہوئے والے افراد کی شناخت مبشر،محمد عارف کے نام سے ہوئی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کا تعلق نواحی علاقے علی پور موڑ سےہے جبکہ جاں بحق ہونے والا شخص اسحاق بلوچ کا تعلق چک 79ایم سے ہے۔ جاں بحق ہونے والا اور زخمی ہونے والے افراد ٹول پلازہ پر ملازمت کرتے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔