جلال آباد میں پاکستان کا قونصل خانہ افغان حکومت کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد(کل) کھول دیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کا قونصل خانہ افغان حکومت کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد(کل) پیر کو کھول دیا جائے گا،آج سے ہی اپنے ویزا آپریشنز دوبارہ شروع کررہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے قونصل خانے کو ضروری سکیورٹی فراہم کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کا قونصل خانہ افغان حکومت کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد(کل) پیر کو کھول دیا جائے گا،آج سے ہی اپنے ویزا آپریشنز دوبارہ شروع کررہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے قونصل خانے کو ضروری سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔