جلوس و مجالس میں پہلی مرتبہ خواتین کی سہولت کےلئے موبائل واش رومز فراہم کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنرلیہ

30

مظفرگڑھ۔ 04 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دنوں میں جلوس و مجالس کےلئے موبائل ہیلتھ کلینک فراہم کردی گئی ہیں، پورٹ ایبل واش رومز بھی فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پہلی مرتبہ خواتین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل واش رومز فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور تک تمام جلوس روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ جاری رہے گا،ہیلتھ کیمپ کے علاوہ ہیلتھ اور ریسکیو ٹیمیں ہر جلوس کے ہمراہ ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوس روٹس پر عزاداروں اور عام شہریوں کو ٹھنڈے مشروب فراہم کرنے کے لیے سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جلوس شرکاء کو پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی، منظور شدہ سبیلوں سے شرکاء کو پانی دستیاب ہوگا۔