اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):جمادی الاول 1446 ھ کے چاند کی رویت کیلئے اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہفتہ 2 نومبر کو وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دیگرزونل و ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوں گے۔ چاند کی رویت سے متعلق اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔