اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یکم جمادی الثانی کل (جمعہ کو) ہوگی۔ جمعرات کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس میں مدینہ منورہ سے آن لائن شرکت کی۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے جمادی الثانی 1445 ہجری کے چاند کی رویت پرخصوصی دعا کرائی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ اسلام آباد، کراچی اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں سمیت ملک کے دیگر حصوں سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس لیے یکم جمادی الثانی کل (جمعہ کو) ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے جمادی الثانی 1445 ہجری کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔