- Advertisement -
کراچی۔ 21 نومبر (اے پی پی):حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے تحت ارکان کے لئے تین روزہ تربیت گاہ کا انعقاد حیدرآباد سولنگی میں کیا جارہا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق تربیت گاہ کا آغازآج جمعہ 22 نومبر سے ہوگا۔
اس تین روزہ تربیتی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ، ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب کے علاوہ دیگر مقررین بھی خطاب کریں گے۔ سہ روزہ تربیت گاہ کا اختتام 24 نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527916
- Advertisement -