پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ خان نےحلف اٹھا لیا۔
گزشتہ روز المرکز الاسلامی پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، نائب امراء عنایت اللہ خان اور مولانا عبید الرحمن عباسی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈاکٹر اقبال خلیل سمیت صوبائی اور ضلعی رہنما موجود تھے۔