جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔3اکتوبر(اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے ایک بہت بڑا پیغام ہے اور خصوصی طور پر ان مظلوم کشمیریوں کے لیے جو گذشتہ 87 دن سے شدید کرفیو کی زد میں ہیں اس عوام کے لیے جن کے بچےبھارتی جارحیت کے باعث اس وقت ہسپتالوں میں ہیں، جیل …

اسلام آباد ۔3اکتوبر(اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے ایک بہت بڑا پیغام ہے اور خصوصی طور پر ان مظلوم کشمیریوں کے لیے جو گذشتہ 87 دن سے شدید کرفیو کی زد میں ہیں اس عوام کے لیے جن کے بچےبھارتی جارحیت کے باعث اس وقت ہسپتالوں میں ہیں، جیل میں گرفتار ان نوجوانوں کے لیے جنہوں نے اپنی آزادی کے لیے ایک پرامن جنگ شروع کی ہے، اور ان تمام ہزاروں وارثین شہداءکے لیے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس تحریک میں قربان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پیر کو ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply