19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیجماعت اسلامی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی، لیاقت بلوچ

- Advertisement -

لاہور۔3 اگست (اے پی پی )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 14 اگست یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منائے گی، ضلعی اور زونل سطح پر پرچم کشائی کی پر وقار تقاریب کا اہتمام کرے گی اور دفاتر پرقومی پرچم لہرایا جائے گا ۔گزشتہ روزیہاں منصورہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب صبح دس بجے ہوگی جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے اور مرکزی دفتر کی عمارت پر قومی پرچم لہرائیں گے ۔اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری اور مرکزی شعبہ جات کے ناظمین نے شرکت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65588

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں