جماعت کیلئے سردار عبدالخالق وصی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں‘ سردار سکندر حیا ت خان

227

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر سردار سکندر حیات خان نے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے جموں وکشمیر کونسل کاٹکٹ سردار عبدالخالق وصی کو ملنے پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت کیلئے سردار عبدالخالق وصی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور وہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے جہاندید سیاسی کارکن ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے قیام سے لے کر آج تک جماعت کیساتھ اپنی وفاداری اور کمٹمنٹ پر کبھی کوئی حرف نہیں آنے دیا ،۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالخالق وصی جموں وکشمیر کونسل کیلئے محمد نواز شریف کا ایک بہتر ین انتخاب ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے قیام سے لے کر ہمہ وقت پارٹی کیلئے فعال کردار ادا کیا اور وہ صرف پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بہترین روابط کار کیلئے بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔