جمال شاہ کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں خان بنگش کی خطاطی کی نمائش "مشق عشق” کی نقاب کشائی

218
جمال شاہ کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں خان بنگش کی خطاطی کی نمائش "مشق عشق" کی نقاب کشائی

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے جمعہ کو پی این سی اے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں خان بنگش کی خطاطی کی نمائش "مشق عشق” کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں خان بنگش، ایوب جمالی ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جنرل ریٹائرڈ بنگش انتہائی کم عرصے میں ایک انتہائی ماہر خطاط کے طور پر ابھرے، جس نے نظم و ضبط، تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کی ہم آہنگی کو ظاہر کیا۔ تقریب نے ثقافتی منظر نامے پر جنرل بنگش کے نمایاں اثرات کو اجاگر کیا، جس کا تقریب کے دوران بخوبی اعتراف کیا گیا۔ اپنے بیان میں، قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر جمال شاہ نے جنرل ہمایوں خان بنگش کےشاندار فن پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جمال شاہ نے جنرل بنگش کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے پی این سی اے سے درخواست کی کہ وہ جنرل( ر) ہمایوں بنگش کی خطاطی کی خوبصورت پینٹنگز پر مشتمل ایک نمائش منعقد کرے۔

انہوں نے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔ جمال شاہ نے کہا کہ فن، زندگی کے ساتھ زندہ رہتا ہے ، نمائش 28 جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک نمائش جاری رہتی ہے جبکہ گیلری ہفتہ کو بند رہتی ہے۔