جمرود، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے قبائلی اضلاع میںصحت انصاف کارڈ کی فراہمی کاافتتاح کر دیا

91
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

جمرود ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے قبائلی اضلاع میںصحت انصاف کارڈ کی فراہمی کاباقاعدہ افتتاح کر دیاہے،انہوں نے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں صحت انصاف کارڈ کے افتتاح کے بعد صحت کارڈ اہل عوام میں تقسیم کئے، اس سلسلے میں افتتاحی تقریب جمرود جرگہ حال میں منعقد ہوئی جس سے وفاقی وزیر مذہبی امور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈز کا اجراء کیا ہے کیونکہ صحت انصاف کارڈ کے سب سے زیادہ حقدار یہاں کے عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ کے حامل مریض کا سالانہ 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا علاج ہوگا جبکہ قبائلی اضلاع میں 11 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے اہل مریض ملک کے 110 ہسپتالوں سے علاج کرواسکتے ہیں اورصحت انصاف کارڈ عمران خان کی وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔