جمعرات اور جمعہ کے روز اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

93

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور و سطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ مطابق بدھ کی (رات) اور (آج) جمعرات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر اور جمعرات اور جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔